رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
کیپیٹل سٹی پولیس افسر غلام محمود ڈوگر کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں لاہور پولیس مثبت ڈگر پر چل نکلی ہے۔
لاہور پولیس نے پہلی بار جرائم پیشہ اور ہسٹری شیٹرز کے خلاف Zero Tolerance کی پالیسی اپناتے ہوئے جہاں انہیں بے دست وپا کر دیاہے وہیں پہلی بار عوام کے اندر تحفظ کا احساس بیدار ہوا ہے۔
اس سلسلے کی ایک مثال سی آئی اے اقبال ٹاون سرکل میں دیکھنے کو ملی جہاں تعینات ہونے والے ڈی ایس پی رضوان قادر ہاشمی نے پہلی ہی میٹنگ میں اپنی ٹیم پر واضح کردیا کہ کسی بھی جرائم پیشہ کو چھوڑا نہیں جائیگا اور عوام ہے ساتھ محبت اور بھائی چارے کا سلوک رکھا جائیگا۔
رضوان قادر ہاشمی نے اپنی ٹیم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ہسٹری شیٹرز، بھتہ خوروں، ڈاکووں، قبضہ گروپوں، شوٹروں اور ناجائز فروشوں کا قلع قمع کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔اور انہیں باور کروایا ہے کہ کسی بھی جرائم پیشہ سے کسی قسم کی رو رعائت یا غفلت نہیں برتی جائیگی ورنہ نتائج کے ذمہ دار کو معافی نہیں ملے گی۔