ایکسائز ٹیکسیشن

سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کی “پھرتیاں”،قانون سازی اور معاہدے کے بغیر بائیومیٹرک نظام کا نفاذ۔

شہبازاکمل جندران۔۔

ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب، یکم جنوری 2021 سے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور اونرشپ تبدیلی کے لئے بائیومیٹرک نظام متعارف کروا رہا یے۔
ڈی جی ایکسائز
جس کے تحت گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والے دونوں افراد کی بائیومیٹرک نظام سے تصدیق کی جائیگی۔اس سلسلے میں نادرا کی سروسز حاصل کی جائینگی اور ہر گاڑی کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر پر نادرا 120 روپے چارج کریگی۔

تاہم حیران کن امر یہ ہے کہ ابھی تک ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور نادرا کے مابین ایسا کوئی تحریری معاہدہ وجود میں نہی آیا۔

اسی طرح بائیومیٹرک نظام کے نفاذ سے قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ رولز اور ایکٹ می ترامیم کرانا ہوگی جوکہ ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی۔ایسے میں یک جنوری سے بائیومیٹرک کا نفاذ بظاہر مشکل امر لگتا ہے