سیکرٹری ایکسائز

سیکرٹری ایکسائز کا تحریری جھوٹ سامنے آگیا۔پابندی کے باوجود افسروں کے تبادلے۔

شہبازاکمل جندران۔۔۔

صوبائی سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا تحریری طورپر کہنا ہے کہ انہوں نے ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبداللہ جلبانی کو خالی عہدے پر ملتان میں ڈائیریکٹر تعینات کیا حالانکہ ملتان میں ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عہدہ خالی نہیں تھا بلکہ محمد مشتاق فریدی کو ہٹا کر عبداللہ جلبانی کو تعینات کیا تھا۔
سیکرٹری ایکسائز


صوبائی سیکرٹری وقاص علی محمود نے 27 دسمبر کو ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن ملتان عبداللہ جلبانی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ محمد مشتاق فریدی پوسٹ کیا۔
سیکرٹری ایکسائز
لیکن ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں 18 جنوری 2022 کو محمد مشتاق فریدی کو او ایس ڈی بناتے ہوئے ان کہ جگہ دوبارہ عبداللہ جلبانی کی پوسٹنگ کر دی۔

حالانکہ 29 جنوری تک حکومت کی طرف سے گریڈ اور اس سے زائد عہدوں کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد تھی۔

تاہم سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے تحریری طورپر موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے خالی سیٹ پر عبداللہ جلبانی کو ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان تعینات کیا