لاہور ہائی کورٹ 10

سیوریج لائن کی عدم تعمیر سے متعلق درخواست ،10روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سیوریج لائن کی عدم تعمیر سے متعلق درخواست کی سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا ۔یہ تحریری حکم جسٹس خالد اسحاق نے شہری محمد لطیف کی درخواست پر جاری کیا۔

عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو 10 روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق اگر مقررہ مدت میں جواب جمع نہ کرایا گیا تو اسسٹنٹ کمشنر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونا ہوگا۔عدالت نے کیس کو مرکزی سماعت کے ساتھ 28اپریل کو دوبارہ مقرر کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں