سینیٹ

سینیٹ میں اپوزیشن کی مخالفت پر 4بل پیش نہ ہوسکے ،ایوان میں 3آرڈیننس اورایک کمیٹی کی رپورٹ پیش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )سینیٹ میں اپوزیشن کی مخالفت پر 4بل پیش نہ ہوسکے ،ایوان میں 3آرڈیننس اورایک کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی،قائدحزب اختلاف یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ رولز کے مطابق بل پیش کرنے سے قبل دو دن کا نوٹس پیریڈ درکار ہوتا ہے،پیرکوبل پیش کریں ،ہماری تعاون سے ہی ایوان چل رہا ہے۔

قائدایوان ڈاکٹرشہزادوسیم نے جوابی وارکرتے ہوئے کہاکہ قائدحزب اختلاف کوکہاکہ آپ بھی ہماری وجہ سے ہی قائد حزب اختلاف ہیں، قانون سازی میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں اپوزیشن جزبے سے عاری ہیں۔اپوزیشن نے کہاکہ صدر کی طرف سے گورنرہاوس میں کاررباری معائدہ کرنے پرصدر کے خلاف نااہلی کاریفرنس لانے کے لیے اپوزیشن سنجیدگی سے غور کرے۔

ایوان میں قومی رحمةاللعالمین اتھارٹی آرڈیننس2021،پاکستان نرسنگ کونسل (ایمرجنسی مینجمنٹ)آرڈیننس 2021اوراسلام آباددارالخلافہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 پیش کردیئے گئے،ایوان بالاکااجلاس پیرکودن 2بج کر 30منٹ تک اجلاس ملتوی کردیا۔جمعہ کوسینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ایوان بالا نے 5معاملات پر رپورٹ پیش کرنے کی تاریخ میں توسیع کی منظوری دی ۔سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے قائمہ کمیٹی تعلیم کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں شہیدہونے والے طالب علم سید طفیل الرحمن پر انکوائری رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔

وزیرسائنس ایندٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے ایوان میں قومی رحمةاللعالمین اتھارٹی آرڈیننس2021،پاکستان نرسنگ کونسل (ایمرجنسی مینجمنٹ)آرڈیننس 2021اوروزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے اسلام آباددارالخلافہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021ایوان میں پیش کیا۔ سینیٹر شبلی فرازنے ایوان کے ایجنڈے کوموخر کے کے بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی جس کی اپوزیشن نے مخالفت کردی ۔اپوزیشن کے اعتراض پر حکومت چار بلز ایوان میں پیش نہیں کر سکی بلز قومی اسمبلی سے منظور ہو کر سینیٹ میں آئے تھے بلوں میںالائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل ، نیشنل میٹرولوجی انسٹیویٹ آف پاکستان ، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمءبل ، اسلام آباد محافظت صحت سہولیات کے انصرام کی اتھارٹی کے بلز شامل تھے۔

اپوزیشن نے کہاکہ رولز کے مطابق بل پیش کرنے سے قبل دو دن کا نوٹس پیریڈ درکار ہوتا ہے ، آپ بلز پیر کو پیش کر دیں ،قائدایوان شہزادوسیم نے کہاکہ اگر اپوزیشن کے رہی ہے تو بل دو دن کے لیے موخرکردیں جس پر چیئر مین سینیٹ نے بل موخرکردئے بل موخرہونے پر وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاکہ نیشنل میٹرولوجی انسٹیویٹ آف پاکستان بل 1997سے التوا کا شکار ہے اپوزیشن سوئی ہوئی تھی بلز منظوری میں دو دن کی تاخیر کی جا رہی ہے۔پتہ نہیں یہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔قائد اایوان شہزاد وسیم نے کہاکہ بل دو دن موخر کرکے ان کو کیا ملے گا قانون سازی میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں ۔اپوزیشن (سپریٹ)جزبے سے عاری ہیں ۔یہ سارے بل کمیٹی میں جائیں گے مگر یہ کام نہیں کرنا چاہتے ہیں ۔اپوزیشن لیڈر کہے رہے ہیں کہ ایوان ہمارے وجہ سے چل رہاہے اپوزیشن لیڈر بھی ہماری وجہ سے ہیں ۔

سینیٹ میں تعداد کی وجہ سے نہیں مل کر چلتا ہے ۔اس قسم کے حربوں سے اچھا تاثر نہیں جاتا ہے ۔یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ ہماری وجہ سے ایوان چل رہا ہے ۔اگر ہمارے ساتھ بات بات نہیں کریں گے تو ایسا ہوگا۔مشترکہ اجلا س سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر باتر کرتے ہوئے سینیٹرفیصل جاوید نے کہاکہ ایک پاکستان 2008سے 2018کا پاکستان تھا اور 2018سے آج تک کا پاکستان ہے ۔آج پاکستان کی شرح نمو 5.73فیصد پر چلی گئی ہے سب کو مبارک ہو کرونا کے باوجود شرھ نمااتنی رہی ہے دنیا کی معیشت سکڑ گئی مگر پاکستان کی شرح نمو 5.73ہے۔ن لیگ کی شرح نمو جعلی تھی ۔ہمارے حکومت میں نوکریاں پیدا ہورہی ہیں۔بلوم برگ نے کہاکہ پاکستان میں شرح نمو بڑے گیا اکنامسٹ کہے رہا پاکستان دوسرا ملک ہے جس نے تیزی سے کرونا سے ریکور کیا ہے مصر نمبر ون ہے ۔راولپنڈی اٹک جہلم کے لوگوں کی ہیلتھ انشورنس ہوگئی ہے کے پی کے میں پہلے ہے بلاول قدم بڑھا ﺅہم آپ کے ساتھ مل کر سندھ کے عوام کو ہیلتھ انشورنس دینے کوتیار ہیں ۔جو کام امریکہ نہیں کرسکا وہ عمران نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس دے کرکدیاہے ۔پرائیویٹ سیکٹر بھی کم ترقیاتی علاقوں میں ہسپتال کھولیں گے ۔مقصود چپڑاسی کے اکانٹ میں 375 کروڑ جارہے ہیں یہ تشویش کی بات ہے ۔ان کو مواقع ملا تو سرئے محل اور لندن میں فلیٹس بنائے ۔مجھے بات کرنے دیںاس دوران مقرروقت سے زیادہ بولنے پر چیئر مین ان کامائیک بندکردیااور سینیتر قرة العین مری کوبات کرنے کیااجازت دی جس فیصل جاوید نے احتجاج شروع کردیااور سینٹر قرة العین مری کی پوری تقریری میں دیگر ارکان کے ساتھ مل کراحتجاج کرتے رہے۔

سینیٹرقر العین مری نے تحریک پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کی نوکری پکی ہوگئی ہے چیئرمین آپ کی رٹ نہیں ہے حکومتی ارکان کہتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہے سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے۔ان کو سچ کھڑوا لگے گا ۔صدر کا بیٹا گورنر سندھ ہاوس میں بیٹھ کر کاروباری معائدہ کررہاہے ۔سندھ میں جگر کے ٹرانس پلانٹ مفت ہورہے ہیں ۔جس نے پیسے دیئے ہیں ان کو ہوٹل کا ٹھیکہ دے دیا۔سندھ سے کہاجاتا ہے کہ گندم افغانستان سمگل ہوگئی ہے سندھ کا باڈر افغانستان سے نہیں مل رہاہے یوریا نہیں مل رہاہے ۔150فیصد کوکنگ آئل کی قیمتیں بڑی ہیں کہتے تھے 90دن میں کرپشن ختم کریں گے عمران خان کو نظام اچھا نہیں ملا اس لیے صدراتی نظام لارہے ہیںانہوں نے مذاق بنایا ہواہے ۔آپ کو معافی نہیں ملے گی۔سندھ حکومت ہیلتھ انشورنس نہیں کرے گی۔50لاکھ کا جگر ٹرانس پلانٹ ہم کرتے ہیں پنجاب اور کے ہی کے کے لوگ سندھ علاج کے لیے آتے ہیں۔سینیٹرطاہر بزنجو نے کہاکہ آئین میں صدر کو غیر جانبدار لکھا ہے مگر انہوں نے خطاب بطور پی ٹی آئی رکن کیا ہے ۔صدر کے خطاب پر بحث کیا کی جائے۔

حکومت قاضی فائز عیسی سے الرجک و خوف زدہ کیوں ہیں۔ ذاتی کاروبار کے معائدے سندھ گورنر ہاﺅس میں ہوتے ہیں ۔صدر کے خلاف نااہلی کاریفرنس لانے کے لیے اپوزیشن سنجیدگی سے غور کرے ۔تحریک انصاف تاریخ رقم کررہی ہے یکطرفہ احتساب، قردشی قرضوں کی تاریخ کی تاریخ ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالاکااجلاس پیرکودن 2بج کر 30منٹ تک اجلاس ملتوی کردیا۔