اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں ملوث افراد کو معلوم کرکے سزا دی جائے۔سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید، دیگر شہداء اور مہمند ایجنسی کان میں شہید مزدوروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے وزیرِداخلہ اعجاز شاہ سے انکے بھائیوں کے وفات پر اظہار افسوس و دعا کی ۔ رحمن ملک نے کہاکہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، کمیٹی عاشورہ جلوسوں پر بھارتی فورسز کیطرف حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے، سینیٹ کمیٹی داخلہ نے ہمیشہ اپنی اجلاس کا آغاز بھارتی مظالم کی شدید مذمت سے کی ہے، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا چھ ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء معلوم کرنے پر شاباش۔
رحمن ملک نے کہاکہ غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں ملوث افراد کو معلوم کرکے سزا دی جائے، وزارت داخلہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو فوری ملک بدر کرے۔ انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ غیرملکی بغیر ویزے کے پاکستان میں آزاد پھیر رہے ہیں، قانون کے مطابق غیر قانونی غیرملکیوں کو تحویل قانونی سزا کے برد ملک بدر کرنا ہوتا ہے۔اجلاس میں چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے چھ ہزار غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء معلوم کرنے پر شاباش دی ۔
رحمن ملک نے کہاکہ غیرملکیوں کو خلاف ضابطہ ویزوں کے اجراء میں ملوث افراد کو معلوم کرکے سزا دی جائے، وزارت داخلہ اس بات کو یقینی بنائے کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو فوری ملک بدر کرے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ غیرملکی بغیر ویزے کے پاکستان میں آزاد پھیر رہے ہیں، قانون کے مطابق غیر قانونی غیرملکیوں کو تحویل قانونی سزا کے بعد ملک بدر کرنا ہوتا ہے سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ کمیٹی نے غیرملکیوں کو خلاف قانون ویزوں کی اجراء پر قرارداد منظور کی۔
قرارداد میں وزارت داخلہ سے ملوث افراد کو سخت سزا دینے کی تجویز دی گئی ۔قرارداد میں غیر قانونی غیر ملکیوں کو سزا اور فوری ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے موٹروے کے قریب خاتون سے زیادتی کے واقعے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔ رحمن ملک نے کہاکہ اس سنگین جرم میں ملوث مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، اس سے زیادہ گھناؤنی جرم نہیں ہوسکتا ہے مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔