لاہور( رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد نوشتہ دیوار پڑھ لے ضمنی انتخابات میں اس کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ،
سینیٹ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کی سازش کے تحت سڑکوں پر نکلنے والی اپوزیشن کی اپنی سیاسی لٹیا ڈوب گئی ہے ،مسلم لیگ(ن) میں شہباز شریف کے دھڑے نے مریم نواز کی پارٹی پر قبضے کی کوشش کوناکام بنانے کے لئے حکمت عملی پر کام شروع کردیا ہے ۔
میڈیاکیلئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نوازشریف نے پی ڈی ایم کی تحریک کے ذریعے اپنی ”ہونہار ”صاحبزادی کو سیاسی طو ر پر لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو ٹھس ہوگیا ہے ،مریم نوازسیاسی شخصیت کے طور پر ابھر کرتو سامنے نہیں آسکی البتہ مسلم لیگ (ن) میں تقسیم درتقسیم کاسبب ضرور بنی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدراپنے رویے سے ظاہر کررہی تھیں کہ وہ آنے والی وزیر اعظم ہیں لیکن عوام نے پی ڈی ایم کو مستردکرکے ان کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن اتحادآگاہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتااس لئے 11جماعتوں نے مشترکہ امیدوار میدان میںاتارنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن انشا اللہ با شعورعوام ان کے امیدواروں کی ضمانتیںضبط کرادیں گے۔