اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتے، ، سینیٹ انتخابات قانون کے مطابق اپنے وقت پرہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کرانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن وقت سے قبل انتخابات نہیں کراسکتا، سینیٹ الیکشن کاقانون موجودہے، سینیٹ انتخابات قانون کے مطابق اپنے وقت پرہوں گے۔
سینیٹ انتخابات کےلئے الیکشن کمیشن کے پاس 30دن ہوتے ہیں ، 11مارچ کوسینیٹ کے نصف ارکان ریٹائرڈہو جائیں گے اور 12مارچ کوچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاانتخاب اورحلف ہونا ہے۔ الیکشن کمیشن11 فروری سے 11مارچ تک انتخابات کااختیاررکھتا ہے، قبل ازوقت یا تاخیر سے انتخابات کی بات بے معنی ہے۔