فواد چودھری

سینیٹ الیکشن کیلئے رشوت لینے والے پکڑے گئے، تحقیقات ہوں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا، فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رشوت لینے والے تو پکڑے گئے، تحقیقات ہونی چاہیں 2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا، کیا ان 2 سینیٹرز کو ایوان میں رہنے کا حق ہے؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر پانے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے اور آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔