لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ن لیگ ڈنکے کی چوٹ پر یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیگی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک(پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کو ڈنکے کی چوٹ پر ووٹ دے گی۔
حمزہ شہباز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز نے بڑی بہادری کے ساتھ جیل کی قید برداشت کی ہے، حمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف کو دبا ومیں لانا تھا۔