پرویز رشید

سینیٹ الیکشن سے پہلے ن لیگ کےلئے بری خبر،پرویز رشید کے کاغذات مسترد

جعفر بن یار

مسلم لیگ ن کے پرویز رشید کے خلاف پی ٹی آئی کی زینب عمیر کی جانب سے اعتراضات داخل کروائے گئے تھے،پی ٹی آئی کی ایم پی اے کی جانب سے چھ مختلف اعتراضات جمع کروائے گئے،

تمام اعتراضات ختم کر دئیے گئے تھے ،ایک اعتراض پرویز رشید پر پنجاب ہاوس میں رہائش کے دوران کمرے کے واجبات بقایا تھے جو انہوں نے ادا نہیں کئے،پی ٹی آئی کی ایم پی اے مطابق 95 لاکھ روپے واجبات کی مد میں بقایا ہیں
پابندی

الیکشن کمیشن نے آج پرویز رشید کو بلایا تھا ،جہاں وہ اپنے اوپر لگے اعتراض پر کوئی مناسب ثبوت پیش نہ کر سکے،جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

سینیٹ الیکشن میں پرویز رشید کی کاغذات مسترد ہونے سے ن لیگ کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے
جبکہ پی ٹی آئی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے