عرفان صدیقی 61

سینیٹر عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست کیلئے ضمنی انتخاب کا اعلان کردیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 4 دسمبر سے 5 دسمبر2025 تک ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 6 دسمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 دسمبر 2025 تک مکمل کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی منظو یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 دسمبر 2025 تک دائر کی جا سکیں گی۔اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 12 دسمبر 2025 مقرر کی گئی ہے،

امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 13 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔امیدوار 15 دسمبر 2025 تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ پولنگ 24 دسمبر 2025 کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک صوبائی اسمبلی پنجاب میں منعقد ہوگی۔کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر 10 کورٹ اسٹریٹ، لاہور میں 4 سے 5 دسمبر کے درمیان وصول کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں