اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ اپنے بیان میں شیری رحمان نے حملے میں شہید ہونے والے چھ اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
شیری رحمن نے کہاکہ قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بہادر سکیورٹی فورسز اور عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔









