شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے خضدار میں سکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم جانوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے حملے کے نتیجے میں پانچ بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کم ظرف دہشتگردوں نے بزدلانہ کارروائی میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، معصوم جانوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ دہشتگردوں کی ان بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے کبھی پست نہیں ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ بہادر عوام اپنے معصوم بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی ۔ انہوںنے کہاکہ جیالوں سے درخواست ہے اسپتالوں میں جا کر زخمی بچوں کو خون کے عطیات دیں، شہید بچوں کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرو جمیل کی دعا کرتی ہوں۔