شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے نئے سال کے آغاز پر عوام کو پیٹرول بم کا تحفہ دیا ہے، شیری رحمان نے

اپنے ایک بیان میں کہا کہ قیمت میں 4روپے فی لٹر اضافے کے بعد پیٹرول اب 144.82روپے کا ہو گیا ہے، اس حکومت نے 3سال میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 52روپے کا اضافہ کیا ہے، اس وقت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں،

شیری رحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر 15دن بعد منی بجٹ پیش کرتے ہیں، عوام دشمن حکومت کے پاس منی بجٹ اور لوٹ مار کے علاوہ کوئی حل ہی نہیں، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے متاثر اور پریشان ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔