شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بڑھتے ہوئے گردشی قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جون 2021میں گردشی قرضہ 2280ارب روپے تھا، گردشی قرضہ بڑھ کر 2419ارب روپے ہوگیا ہے، جون سے اکتوبر تک گردشی قرضوں میں 139ارب روپے کا اضافہ ہوا، صرف گردشی قرضوں کی مد میں ماہانہ 34ارب سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اگست 2018میں جب سلیکٹڈ حکومت آئی تو گردشی قرضہ 1148ارب روپے تھا، تبدیلی سرکار نے گردشی قرضوں میں 110فیصد اضافہ کیا ہے، انہوں نے بجلی کے نرخوں میں 52فیصد سے زائد اضافہ کیا ہے، بجلی نرخوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے، انہوں نے انتخابی منشور میں گردشی قرضہ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بے نقاب ہونے میں صرف 3سال لگے۔