سلیم مانڈوی 12

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف وہپ سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امید ہے نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور صحافتی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوںنے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں نو منتخب صدر عبدالرزاق سیال کو کامیابی پر دلی مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور صحافتی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی منصفانہ اور آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں پاکستان پیپلزپارٹی اور صحافیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوںنے احتشام الحق، سحرش قریشی، عثمان خان اور بشیر چوہدری کو نائب صدور منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کا انتخابات میں حصہ لینا اور کامیاب ہونا خوش آئند ہے۔ انہوںنے سیکرٹری فرقان راؤ، جوائنٹ سیکریٹری شیراز گرزیدی سمیت نو منتخب کابینہ کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہاکہ نیشنل پریس کلب کی نئی کابینہ سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت اقدامات کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں