سینیٹر رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے امریکی صحافی سنتھیا ڈی رچی کے اندراج مقدمہ کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی کے اندراج مقدمہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بدھ کو دائر درخواست میں جسٹس آف پیس،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت سنتھیا ڈی رچی کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی نے مجھ پر بے بنیاد اور جھوے الزامات عائد کیے۔ درخواست میں کہاگیاکہ جھوٹے الزامات کے باعث میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف ا ختیار کیا گیاکہ عدالت فریقین کو سنتھیا ڈی رچی کے خلاف اندراج مقدمہ کا حکم دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ یکم اکتوبر کو جسٹس آف پیس کورٹ نے اندراج مقدمہ کے حوالے سے درخواست خارج کردی۔