شہباز شریف 198

سینکڑوں لوگوں کی جانب سے ایک نوجوان خاتون کو ہراساں کیے جانے پر بہت پریشان ہوں،شہباز شریف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی کہا کہ سینکڑوں لوگوں کی جانب سے ایک نوجوان خاتون اور اس کے ساتھیوں کو ہراساں کیے جانے پر بہت پریشان ہوں، اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ کس سمت جارہا ہے، حالیہ خواتین مخالف واقعات اس بات کی یاد دہانی کراتے ہیں کہ بدحالی گہری ہے۔ بہت شرمناک!۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں