سینیٹ

سینٹ نے آئندہ انتخابات وقت پر کر انے کی قرارداد منظور کرلی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سینٹ نے آئندہ انتخابات وقت پر کر انے کی قرارداد منظور کرلی ۔

بدھ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں ایک قرارداد سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی قرار داد میں کہاگیاکہ مقررہ وقت کے اندر انتخابات کا انعقاد لازم ہے ،نگراں حکومت صرف عبوری مدت کیلئے روز مرہ کے فیصلے کر سکتی ہے ۔

قرارداد کے مطابق الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ انتخابات کا انعقاد مقررہ وقت کے اندر منعقد کیا جائے ، انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کا استحقاق نہیں، بلکہ اس کا آئینی فریضہ ہے۔ وزیر قانون نے کہاکہ آئینی طریقہ کار کے مطابق الیکشن کمیشن آئین اور قانون کی رو کے مطابق الیکشن کا انعقاد کرے ۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے،اس کے بارے میں کہنا درست نہیں کہ وہ بروقت الیکشن نہیں کروائے گا،ہمیں شک وشبہات سے بچنا ہوگا،ہمیں بدگمانی نہیں کرنی چاہیے ۔