سندھ ہائیکورٹ 36

سینٹری سب انسپکٹر کی تنخواہ روکنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کوعملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کا حکم

کراچی( رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے سینٹری سب انسپکٹر کی تنخواہ روکنے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کو عدالت میں پیش ہوکر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سینٹری سب انسپکٹر کی تنخواہ روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل لطیف پاشا ایڈووکیٹ نے موقف دیا اکاؤنٹ آفیسر ناظم آباد ٹاؤن نے ایک ماہ کی تنخواہ کا چیک درخواستگزار کو دیدیا۔ یہ چیک اکتوبر 2025 کی تنخواہ کا ہے۔

درخواستگزار کے واجبات نومبر 2025 سے مارچ 2026 تک ہیں۔ عدالت نے تمام واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ باقی واجبات کا کیا ہوا عدالتی حکم پر عمل کیوں نہیں کیا؟ اکاؤنٹ افسر نے بتایا کہ مجھے یہ چیک ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی نے دیا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد کو 7 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی کو عدالت میں پیش ہوکر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ سب انسپکٹر عامر کو 2024 سے تنخواہ نہیں دی جارہی۔ میونسپل کمشنر اور ٹاؤن چیئرمین عدالتی حکم کی بھی پرواہ نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں