سی اینڈ ڈبلیو

سینئر اور ایماندار انجنئیر نہیں چاہیں۔سی اینڈ ڈبلیو میں الٹی کنگال بہنے لگی۔

شہبازاکمل جندران۔۔
محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ان دنوں اچھی اور نیک شہرت کے حامی سینئر ترین چیف انجنئیروں کو ” دیس نکالا” دے رکھا یے اور ان کی سروسز سے استفادہ کرنے کی بجائے انہیں محکمے سے باہر دیگر محکموں میں بھیج رکھا ہے۔
جبکہ ان سے کہیں جونئیرز کو محکمے میں چیف انجنئیر کے پرکشش عہدے عطا کئے گئے ہیں۔
سی اینڈ ڈبلیو
ذرائع کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب سے انصر وڑائچ اور خرم عباس کو وزیر اعلٰی پنجاب کی انسپکشن ٹیم میں، نئیر سعید کو لاہور رنگ روڈ اتھارٹی میں، ندیم الدین کو سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں اور حبیب الحق رندھاوا کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بھیج دیا گیا ہے۔

جبکہ ان سے کہیں جونئیر زبیر لطیف، شہزاد قریشی، خاور زمان، نوید بھٹی، شیخ سعید اور سہیل اکرم کو سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں چیف انجنئیر کے پرکشش عہدے عطا کئے گئے ہیں۔