عرفان کھوسٹ

سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے اپنی سالگرہ منائی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ۔عرفان کھوسٹ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ ان کے خاندان کی تیسری نسل شوبز میں موجود ہے اور کامیابیاں سمیٹ رہی ہے ۔ عرفان کھوسٹ پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز اندھیرا اجالا میں اپنے کردار حوالدار کرم داد کے طور پرمشہور ہوئے جس میں انہوں نے ایک پولیس اہلکار کا کردار بڑی خوش اسلوبی سے نبھایا.

اس کے علاوہ بھی انہوں نے لا تعداد ڈراموں میں کردار نبھائے جو ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر نقش ہیں۔عرفان کھوسٹ نے اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔