عاصم بخاری 23

سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)ٹی وی، اسٹیج اور فلموں کے سینئر اداکار اداکار عاصم بخاری لاہور میں انتقال کر گئے۔اداکار عاصم بخاری گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے،عاصم بخاری قومہ میں چلے گئے تھے اور اسی حالت میں ان کا انتقال ہوا۔مرحوم نے دو بیٹے اور دو بیٹیوں کو سوگوار چھوڑا۔ سینئر اداکار عاصم بخاری کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔

سینئر اداکار عاصم بخاری نے 1965 میں پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا، اداکار عاصم بخاری کا مشہور زمانہ ڈراموں میں جنجال پورہ سر فہرست ہے، سینئر اداکار نے 200 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور انہوں نے اسٹیج پر بھی شاندار کام کیا ۔شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے عاصم بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں