مایہ علی

سینئرز کی رہنمائی حاصل نہ ہوتی تو شاید موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی ‘ مایہ علی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) اداکارہ مایہ علی نے کہا ہے کہ اگر مجھے سینئرز کی رہنمائی حاصل نہ ہوتی تو شاید میں

موجودہ مقام تک نہ پہنچ سکتی ، میری ڈرامہ سیریل ’’عون زارا‘‘ کوبھارت میں بھی بڑی پذیرائی ملی ۔

ایک انٹر ویومیں انہوں نے کہا کہ ’’در شہوار‘‘، ’’کھویاکھویا چاند‘‘،’’میری زندگی ہے توں ‘‘ او ر’’پُلی ‘‘ جیسے

شاہکار ڈرامہ سیریلز کئے اوران میں نبھائے گئے میرے کردار میری پہچان بنے ۔ انہوں نے کہا کہ میرابنیادی

تعلق لاہور سے ہے اور میں نے کوئین میری کالج سے تعلیم حاصل کی ، میں نے اینکراورآرجے کے طو رپر

بھی کام کیا اورجب مجھے ماڈلنگ اور اداکاری کی پیشکش ہوئی تو کچھ عرصہ لاہور میں کام کرنے کے

بعدکراچی منتقل ہو گئی اور اب یہاں پر بننے والی ڈرامہ سیریلزاورفلموں میں مصروف ہوں ۔