اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 3 نومبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1034 روپے اور جنوبی علاقوں میں 1048 روپے ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 0.73 فیصد اور0.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سے پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1027 روپے اورجنوبی علاقوں میں 1045 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔
گزشتہ ہفتہ کے دوران جڑواں شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1010 روپے، گوجرانوالہ 1050 روپے، سیالکوٹ 1040 روپے، لاہور1070 روپے، فیصل آباد1020 روپے، سرگودھا1020 روپے، ملتان 1053 روپے، بہاولپور1080 روپے، پشاور1013 روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1010 روپے ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 999 روپے،حیدرآباد1030 روپے، سکھر1135 روپے، لاڑکانہ 1057 روپے، کوئٹہ 1040 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1027 روپے ریکارڈکی گئی۔