ایسوسی ایشن 75

سیلز ٹیکس ریٹرن مارچ،اپریل کی تاریخ میں توسیع کی جائے ‘ پاکستان ٹیکس بار

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس ریٹرن مارچ،اپریل کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ حکومت نے دستاویزی معیشت اور سیلز ٹیکس میں فیک اینڈ فلائنگ انوائسز کے خاتمے کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں انہیںسراہتے ہیں مگر جو سیلز ٹیکس ریٹرن میں انیکسچر ایچ ون اور جے میں ٹیکنیکل مسائل آ رہے ہیں انہیں دور کیا جائے ۔

چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو کو لکھے گئے خط کے متن میں پاکستان ٹیکس بار کے صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدر زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدور عاشق علی رانا،طاہر بشیر مغل،ملک صولت ستار،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اورسیکرٹری اطلاعات عمران خان نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے تمام رجسٹرڈ پرسنز میں تشویش پائی جا رہی ہے .

اس گومگو کی صورتحال سے نکلنے کے لئے انیکسچر ایچ ون اور جے پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے۔تمام ٹیکس بارز کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس ریٹرن کے انیکسچر ایچ ون اور جے پر سیمینار زکا انعقاد کیا گیا تاکہ شعور آگاہی دی جا سکے اس کے باوجود تکنیکی کے ساتھ بہت سارے مسائل حل طلب ہیں ۔

ایف بی آر کے افسران اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے سیلز ٹیکس ریٹرن میں آنے والے مسائل دور کر سکتے ہیں جس کے لیے وقت درکار ہے ،اپیل ہے کہ سیلز ٹیکس ریٹرن مارچ ،اپریل کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں