مسرت جمشید چیمہ

سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع کیا جانا چاہیے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے ، حکومت کسانوں کا ہاتھ تھامے تاکہ وہ آئندہ سیزن کیلئے اجناس کی کاشت کرنے کی تیاری کر سکیں ۔

اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ لاکھوں لوگ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ، سیلاب سے انفراسٹر اکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سیلاب سے متاثرہ زمین کی تیاری کے لئے مشینری اورہر طرح کے زرعی مداخل کی مفت فراہمی یقینی بنائے ، اگر پاکستان کی زراعت چلے گی تو ہماری معیشت کا پہیہ بھی چلے گا۔