مسرت جمشید چیمہ 50

سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے امداد کی فراہمی شروع کی جائے تاکہ متاثرین موسم سرما کی شدت سے قبل اپنے گھروں میں آباد ہو سکیں ،حکومت متاثرہ کسانوں کو تمام زرعی مداخل مفت فراہم کرے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی رپورٹس بھی اس امر کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کے اعدادوشمار متاثر ہوںگے ۔ زراعت کے ساتھ تباہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بھی بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے .

سیلاب سے بہت سے سکولزبھی متاثر ہوئے ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے عمل کو جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جانا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں