اوکاڑہ
( شیر محمد)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز سمیت اربن یونٹ کی افسران بھی موجود تھے، اربن یونٹ کے 91 ورکرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ورکرز کو سیلاب متاثرہ علاقوں کے سروے کے لیے محنت اور دیانت داری سے کام کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کی بحالی کے لیے پرعزم ہے،حکومتی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے فوری کام کا آغاز کیا جائے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں فصلوں اور لوگوں کے گھروں کو نقصانات پہنچے ہیں،
انہوں نے کہا کہ حقائق کے مطابق نقصانات کے درست تعین کے لیے خصوصی احتیاط برتی جائے، سروے کے دوران میرٹ کی بنیاد پر شفاف ڈیٹا مرتب کیا جائے، تمام ورکرز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تمام ورکرز عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اقدامات کریں۔









