لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب میں صورتحال تشویشناک ہے، دریائے راوی سمیت 2سے 3دریائوں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دریائے راوی شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور صورتحال پر انتظامیہ سے بریفنگ لی۔ عبدالعلیم خان نے پانی کے بہا اور حفاظتی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔
انتظامیہ کو ہدایت کی عوام کو ہر ممکن سہولت دی جائے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال خطرے والی ہے اور احتیاط کی ضرورت ہے، سیلابی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کام کررہی ہے، سیلابی صورتحال کے باعث آبادیوں کو الرٹ ہونا پڑے گا، دریا کے اندر قائم کچی آبادیوں کوخالی کرالیا گیا ہے۔









