سکھر (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ کریں گے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کو کلائمٹ چینج فنڈز سے امداد جاری کرے کیونکہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے خود یہاں ہونے والی تباہی دیکھی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کلائمٹ چینج کا شکار ہونے والا واحد ملک ہے، دنیا کو سمجھنا چاہیے کہ یہاں کچھ علاقوں میں 17 سو ملی میٹر بارش بھی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے ناراض ہیں لیکن وہ ہمارے لیے محترم ہیں، لوگوں کی ناراضگی ہے کیونکہ کپاس، چاول، کھجور کی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ لوگوں کے گھر گر گئے، بچے فوت ہوگئے لوگ برباد ہوگئے اسلیے لوگوں کا ہم پر غصہ جائز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ آسمان سے جو پانی برسا ہے اس کا کیا کریں، انشااللہ جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ کریں گے۔