اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی وصوبائی حکومتیں ، ادارے اور افواج پاکستان کی دن رات کی کاوشیں عوام کی نظروں میں قابل احترام ہے ، اس دن رات کی محنت کا صلہ اللہ ضرور دے گا ، اس وقت پاکستان مشکل ترین حالات سے گزرر ہا ہے ،سیلاب کی تباہ کاریاں دنیا کے سامنے ہیں ، گزشتہ روز نیویارک سے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق ویڈیوپیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ ر ات پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں کے حوالے سے گفتگو کی ، سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی وصوبائی حکومتیں ،افواج پاکستان اور اداروں کی دن رات کی کاوشٰن عوام کی نظروں میں قابل احترام ہے ، اس دن رات کی محنت کا صلہ اللہ ضرور دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سیلاب سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیاہے ، اطلاع ملی ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خوراک کی کمی ہے ، مخیر حضرات اور بے بی فوڈز مالکان سے گزارش ہے کہ بچوں کی خوراک کثیر تعداد میں این ڈی ایم اے ، پی ڈی ایم اے ، اور افواج پاکستان تک پہنچائیں ، بچوں کے خوراک تسلی بخش انتظام میں کوئی فرق نہیں لائیں گے ، وزیراعظم نے کہا کہ مخیر حضرات اور دیگر افراد کو سیلاب متاثرین کی امداد اور ریلیف کاموں میں ان کا مشکور ہوں،
بچوں کی خوراک پہنچنے پر ان کے والدین جھولی اٹھا کر آپ کیلئے دعا گو ہوں گے ، سیلاب متاثرین کی خوراک عطیہ کرنے پر مخیر حضرات کادل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان مشکل ترین وقت سے گزررہا ہے ، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں دنیا کے سامنے ہے ، عالمی رہنماو¿ں سے ملاقاتوں میں سیلاب متاثرین کی مشکلات سے آگاہ کیا ، مخیر حضرات دین اور دنیا کی خاطر رزق حلال سے وسائل عطیہ کررہے ہیں۔