اعصام الحق

سیف گیمز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا پلان کروں گا، اعصام الحق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق نے کہا ہے کہ سیف گیمز کے دوران ریٹائرمنٹ لینے کا پلان کروں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سیف گیمز ہوں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے میں کافی پرجوش ہوں۔اعصام الحق نے کہا کہ کرکٹ کی طرح دیگر کھیلوں کو بھی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے کہا کہ سیف گیمز میں بھارت سے زیادہ گولڈ میڈلز لینے کا ہدف بنانا چاہیے۔سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں کافی مافیاز تھیں جنہیں ختم کیا۔سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس اکانومی پر پالیسی بنائیں گے۔