لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر کی ہدایت پر حلقہ بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لئے امدادی کیمپ قائم ،ایک سال کی تنخواہ سمیت ایک کروڑ روپے کی امداد کا فوری اعلان قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہم مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
قوم سے اپیل ہے کہ وہ بھی بڑھ چڑھ کر اپنے بھائیوں کی امداد میں حصہ ڈالیں تاکہ ملک پاکستان کی اس مشکل گھڑی سے نکل سکے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ ہمیں اس قدرتی أفت کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا بلاشبہ یہ اللہ کی طرف سے ہمارے لئے امتحان ہے انہوں نے کہا کہ اپنے مسلمان بہن بھائیوں ماؤں کو اس حالت میں دیکھ کر دل بہت دکھ رہا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے ہم جس حد تک بھی ہو سکے فوری طور پر ان کی مدد کریں اس سلسلے میں میں نے حلقے بھر میں کیمپ لگا دیے ہیں اور اپنے تمام ورکرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ وہ اس کار خیر میں جس حد تک بھی ہو سکے حصہ ڈالیں اور دن رات ایک کر کے عطیات اکٹھے کریں ہر امیر غریب بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لےیہ مشکل وقت کسی پر بھی آ سکتا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہدایت کے مطابق اپنے حلقے میں سب سے پہلے کیمپ لگایا ہے اور جس طرح انہوں نے کہا کہ سیاست تو ہوتی رہے گی عوام کی خدمت سب سے پہلے ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے طور پر اس کار خیر میں چھوٹا سا حصہ ڈالا ہے اپنی ایک سال کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے وقف کی ہےاس کے ساتھ ساتھ ایک کروڑ روپے کی رقم بھی عطیہ کی ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے اس کار خیر کو قبول فرمائے اور ہمارے ملک پر آنے والی اس آفت سے چھٹکارا حاصل ہو انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں