سیفی حسن 22

سیفی حسن کی اپنی ہی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے کی خواہش

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و ہدایت کار سیفی حسن نے اپنی ہی دوسری شادی کی افواہ پھیلانے کی خواہش ظاہر کر دی۔

اداکار و ہدایت کار سیفی حسین نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اپنے بارے میں کوئی ایک افواہ پھیلانی ہو تو وہ کونسی پھیلائیں گے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ میری دوسری شادی ہوگئی ہے کچھ نہ ہو اس سے میرا دل تو خوش ہو جائے گا، اگر پوری زندگی ایک ہی لفظ بولنا پڑے تو بولوں گا ابھی سوچا نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں بغیر مونچھوں کے بہت برا لگتا ہوں اس لئے کبھی مونچھیں نہیں کٹوائیں، میں اپنی ناک کٹوا دوں گا لیکن مونچھیں نہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں جوانی میں سگریٹ پیتا ہوا پکڑا گیا، گھر کے سٹور میں سگریٹ پیتا تھا، وہاں تھرموپول کے بلاکس پڑے ہوئے تھے جب سگریٹ کو تھرموپول کے قریب لے جائیں تو اس میں سوراخ ہوتے چلے جاتے ہیں، میں نے سپرے کر کے سب خوشبو اڑا دے گی۔

سیفی حسن کا کہنا تھا کہ کزن وہاں گئیں تو تھرموپول میں سوراخ دیکھ لئے جب انکوائری ہوئی تو پتا چلا کہ میں گیا تھا تو میری والد سے بیلٹ سے پٹائی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں