سید یوسف رضا گیلانی 26

سید یوسف رضا گیلانی کی ٹانک میں بکتر بند گاڑی پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع ٹانک کے گومل بازار روڈ میں بکتر بند گاڑی پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس افسوسناک واقعے میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان سمیت متعدد پولیس اہلکاروں کی شہادت پر شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے شہداء کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں