یوسف رضا گیلانی

سید یوسف رضا گیلانی کی تربت میں دھماکے کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تربت میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ، پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔

اپنے بیان میں یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ترقی کے دشمن ، پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔