' حمزہ شہباز

سید علی گیلانی نے اپنی حریت فکر سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی’ حمزہ شہباز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے اپنی حریت فکر سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی،مودی سرکار 92 سالہ سید علی گیلانی سے اتنا خوفزدہ تھی کہ انہیں بیماری کے باوجود آخری سانس تک نظر بند رکھا گیا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ آزادی کشمیر کے لئے سید علی گیلانی کی بے مثال خدمات تاریخ آزادی کشمیر کا روشن باب ہے،ان کی جدوجہد، بے پناہ ایثار اور ان گنت قربانیوں کو تمام پاکستانی ہمیشہ یاد رکھیں گے،ان کا نعرہ ”ہم پاکستانی اور پاکستان ہمارا”مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک گونجتا رہے گا۔