ماسکو(رپورٹنگ آن لائن)روس کے صدر ولادی میر پوتن نے حکومت اور روس کے سب سے بڑے بنک سبیر بنک کو حکم دیا ہے کہ چین کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کیا جائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر کی طرف سے جاری کردہ یہ ہدایت کریملن کی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ہدایت روس کیاس اعلان کے تین ہفتے بعد بعد سامنے آئی ہے جو برکس کے رکن ممالک کے ساتھ مصنوعی ذہانت روسی شراکت دار ممالک کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے میدان میں مل کر کام کرنے کے حوالے سے کیا گیا تھا۔