سینیٹر شبلی فراز

سیالکوٹ میں کامیابی ، تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے ،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ سیالکوٹ میں کامیابی ، تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے ،پاکستان کے عوام عمران خان کی لیڈرشپ میں ملک کو آگے بڑھائیں گے ،ن لیگ بیانیہ مسترد ہونے کی وجہ سے دھڑے بندی کا شکار ہے،وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کے وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو شبلی فراز نے کہاکہ پنجاب کا رزلٹ ثابت کرتا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر جماعت ہے،پنجاب کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ (ن )لیگ کا گڑھ ہے،اب ثابت ہوچکا ہے کہ وزیراعظم نیشنل لیڈر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام ان کی لیڈرشپ میں ملک کو آگے بڑھائے گی،ن لیگ بیانیہ مسترد ہونے کی وجہ سے دھڑے بندی کا شکار ہے،کچھ لیڈرز پارٹی کو ایک طرف کھینچنا چاہتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور مریم پارٹی کو دوسری طرف کھینچنا چاہتے ہیں،پنجاب کے عوام نے بھی نواز شریف اور مریم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے،وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے تین چار نام زیر غور ہیں،وزیراعظم عمران خان آزادکشمیر کے وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اب یہ پانچ چھ لوگ احتجاج کرسکتے ہیں،جب پی ڈی ایم کی 11 جماعتیں تھیں تو یہ کچھ نہ کرسکے،نور مقدم قتل کیس ایک ٹیسٹ کیس ہے۔

انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کا موقف ہے کہ مجرموں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے،اس طرح کے گھناؤنے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہونی چاہیے۔