فیصل آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثنا للہ خاں نے کہا ہے سیالکوٹ دلخراش واقعہ حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے ، انسانیت کی توہین کی گئی ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا منی بجٹ کی تیاریاں مکمل ملک میں مہنگا ئی کی تیز آندھی چلنے والی ہے ملک میں معیشت اور امن مکمل طور پر ختم ہو چکی ، اوباش ٹولے کو ملک پر مسلط کر دیا گیا ،
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے دلخراش وا قعہ حکو متی رٹ پر سوا لیہ نشان ہے عالمی سطح پر پاکستان بدنام ہوا انسانیت کی توہین نے ہمارے سر شرم سے جھکا دیے انہوں نے کہا کہ ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر اوباش ٹولے کو پاکستان پر مسلط کر دیا گیا جس نے ملک کی معیشت اور امن مکمل طور پر تباہ کر دیا اسٹیٹ بنک سمیت ملکی معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی آئی ایم ایف کے کہنے پر منی بجٹ لانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس سے مہنگا ئی کی تیزآندھی چلے گی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں پت جھڑ شروع ہو چکی، گورنر پنجاب چودھری سرور بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو نگے، سلیکٹڈ کو سلیکٹ کروانے والے اب خود گھبرائے ہو ئے ہیں ، ای وی ایم کے طوطے میں عمران نیازی کی جان ہے یہ دھاندلی کا جدید طریقہ ہے عوام کو کفیوژ کیا جا رہاہے مسلم لیگ ایسانہیںہو نے دے گی اور نہ ہی ووٹ کی تذلیل ہونے دیںگے ۔