سیالکوٹ(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور میں کھوکھر برادران کے خلاف سرکاری زمین واگزار کرانے کے بعد سیالکوٹ میں خواجہ آصف کی مبینہ ہاوسنگ کالونی کیخلاف کارروائی ، دفاتر کو مسمار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انتظامیہ نے خواجہ آصف کی مبینہ ہاوسنگ کالونی کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیگی رہنما کی ہاوسنگ کالونی کے دفاتر کو مسمار کردیا ۔ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری سمیت کارپوریشن کی400 سےزائد گاڑیاں شریک تھیں ، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیالکوٹ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا ۔
دوسری جانب لیگی رہنما کی مبینہ ہاوسنگ کالونی کیخلاف کارروائی کی اطلاع ملنے پر لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچی اور انہوں نے مقامی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی، اس موقع پر پولیس اور مسلم لیگ ن کےکارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لیگی رہنماں کو بد ترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے، دفاتر کے اندر6کروڑ32 لاکھ روپے موجودتھےجو نہیں نکالنے دئیے گئے۔