طلال چوہدری 26

سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اسٹنٹ بازی کی بجائے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، طلال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ایک بڑا صوبہ ہے اس کے وزیر اعلیٰ کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں، دہشتگردی ایک بڑا مسئلہ ہے اس پر وزیر اعلیٰ ٰکو اقدامات کرنے چاہئیں،وفاقی حکومت ایک سیاسی حکومت ہے وہ کبھی نہیں چاہے گی کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔

پیر کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ سیاسی پوائنٹ سکورنگ اور اسٹنٹ بازی کی بجائے اپنی ذمہ داری کا احساس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰکے پی کے ہر دفعہ قومی سلامتی اور انسداد دہشتگردی اجلاس میں آنے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں ،وزیر اعلی کے پی بننے سے یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ہر جیل کے دروازے کھلوا کر جس مرضی قیدی سے مل لیں ،

جیل میں ملاقات صرف جیل مینول کے تحت ہی جیل حکام کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جیل کے باہر امن و امان کے مسائل پیدا کیے جائیں،جان بوجھ کر روڈز بلاک کی جائیں تو دوسرے قیدیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے ، جیل حکام اور عدالتیں موجود ہیں ، کوئی جس بھی عہدے پر ہو وہ ڈکٹیٹ نہیں کراسکتا ،جیل میں قانون کے تحت ہی ملاقات ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں