شبلی فراز

سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے، اپوزیشن ایک جانب دھاندلی کا ووایلا مچارہی ہے تو دوسری جانب شفاف انتخابی نظام کی مخالفت میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کا دوغلاپن ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے مترادف ہے۔ سیاسی منافقت کا دوسرا نام پی ڈی ایم ہے۔ حق و سچ کی جدوجہد میں عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے۔