گورنر پنجاب چودھری سرور 250

سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ‘گورنر پنجاب چودھری سرور

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ،ٹائیگرفورس کی شاندار شجرکاری پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل زبیر نیازی سمیت وفود نے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مخالفین ہرمعاملے میں منفی نہیں مثبت رویہ اختیار کریں ،ٹائیگرفورس کی شاندار شجرکاری پر عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

گورنر پنجاب نے کہاکہ شجرکاری مہم پاکستان کی بہتری اور آنے والے نسلوں کی سلامتی کیلئے ہے ،محرم میں بھی کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں