نارنگ منڈ(رپورٹنگ آن لائن )وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ،سکیورٹی فورسز پر حملے نہایت افسوسناک ہیں ،قومی سلامتی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے افطار ڈنر میں شرکت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ممتاز لیگی رہنما چوہدری محمد ریاض آف بھونڈری ،چوہدری ساجد ،بشیر بٹر ، سٹی صدر نارنگ ملک محمد یوسف ،چیئرمین گھڑیال کلاں چوہدری نوید احمد بھٹی اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک دشمن تخریب کاری کرکے مذموم مقاصد حاصل نہیں کرسکتے ،فوج ،سکیورٹی ادارے دہشگردوں کی سرکوبی جاری رکھے ہوئے ہیں ،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے ان شا اللہ دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے رہیں گے ۔
انہوں نے نارنگ منڈی میں انجمن تاجران کے صدر میاں امجد کی دعوت پر نارنگ منڈی کا دورہ بھی کیا ۔رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رانا تنویر حسین نے کہاکہ سابقہ حکومت کی طرح عوام کو طفل تسلیاں نہیں دے رہے ،ہمارے منصوبے بولتے ہیں جو عوام کو نظر بھی آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے سے بہتری آئے گی ،سب کو جمہوری اقدار اپنانا ہوں گی ، ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں رچانے والے محب وطن نہیں .
پی ٹی آئی کا اصل ایجنڈہ ملک کو معاشی طور پر بدحال کرنا ہے جس کیلئے ہر ہتھکنڈہ آزمایا جارہا ہے، یہ سیاسی عدم استحکام میں پہلے بھی ملوث تھے اور اب بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معیشت کی بحالی ہے ،عالمی ادارے بھی تسلیم کرہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میںگامزن ہے ،حکومت مہنگائی پر بھی قابو پانے کی جدوجہد کر رہی ہے ۔