احسن اقبال

سیاسی جماعت کا کہنا کہ ٹرمپ آئے گا تو انکے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں، احسن اقبال

سلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کا کہنا کہ ٹرمپ آئے گا تو ان کے لیڈر کو آزاد کرائے گا، کسی لطیفے سے کم نہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر منتخب ہونا امریکی عوام کا فیصلہ تھا، اس کا احترام کرتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ ہم کسی بھی قومی ادارے کو کوڑیوں کے دام نہیں بیچیں گے، تحریک انصاف کے وزیر ہوا بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ عدلیہ کے جو الانسز بڑھائے گئے اس کا جواب وزیر قانون دیں گے، وزیر اعظم جلد 5 سال کا معاشی روڈ میپ دینے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ میں آئینی بینچ باہر سے نہیں لایا گیا یہ سپریم کورٹ کے ججوں پر ہی مشتمل ہے۔