لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کو ووٹ لینے کی فکر نہیں ہونی چاہیے، ماضی کی حکومتیں سیاسی کی بجائے قومی مفادات میں فیصلے کرتیں تو ملک کا یہ حال نہ ہوتا، ملکی مفاد کو ترجیح دینا حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
چوہدری محمد سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سفارشی کلچر سے ادارے تباہ ہوتے ہیں، میرٹ اور شفافیت ضروری ہے، میں نے بطور چانسلر یونیورسٹیز کو سفارشی کلچر کو ختم کردیا ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام وائس چانسلر کو میرٹ پر لگایا گیا سفارشی کلچر پنجاب میں ختم کردیا ہے، عہدوں پر موجود لوگوں کو اپنے عہدوں سے انصاف کرنا چاہیے۔ چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔