شہبازاکمل جندران۔۔۔
ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی تنویر عباس گوندل نے چیف سیکرٹری کو خط لکھتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ان کی ٹرانسفر بلاوجہ کی گئی ہے جبکہ کسی سرکاری ملازم کی ٹرانسفر سزا کے طورپر نہیں کی جاسکتی۔
تنویر عباس گوندل نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی ٹرانسفر سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہے جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں رولنگ سٹون بنا دیا گیا ہے 2018 سے اب تک انہیں متعد باربار تبدیل کیا گیا ہے۔ جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ان کی تبدیلی کے احکامات واپس لئے جائیں
دوسری طرف پنجاب سروس ٹربیونل نے ڈائیریکٹر مذکور کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے متذکرہ بالا درخواست نمٹائے جانے تک تنویر عباس گوندل کو بطور ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ جس پر تنویر عباس گوندل نے دوبارہ پہلے عہدے پر کام شروع کر دیا ہے۔
دوسری طرف تنویر عباس گوندل کا تبادلہ رکنے پر محکمے میں طمانیت کی لہر دوڑ گئی ہے اور گزشتہ چند دنوں میں پے در ہے ٹرانسفر پوسٹنگ کا سامنا کرنے والے ملازمین میں پنجاب سروس ٹربیونل کے آرڈرز پر خوشی کا اظہار کیا ہے